ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پی ڈی ایم رہنماؤں نے 30 نومبر کے ملتان جلسے کیلئے گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر انتظامات کرنے پر یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت 30 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ رہنماؤں نے سٹیڈیم کے عملے کو ڈرایا دھمکایا اور سٹیڈیم کے تالے توڑے، پی ڈی ایم رہنماؤں نے مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا۔