لاہور،پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

Published On 27 December,2020 02:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری نے سردی کی شدت بڑٖھا دی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے بادل چھائے رہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما رنگ دکھانے لگا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، بالائی خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی، بادل برسنے سے جاڑے کی شدت بھی بڑھ گئی۔ چکوال، شیخوپورہ، شرقپور، ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں میں ابر رحمت برسا۔ سانگلہ ہل، صفدرآباد، جھنگ میں بارش نے رنگ جمایا۔

پشاور اور نوشہرہ میں بھی بادل برسے، اورکزئی میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ وادی سون سکیسر میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے
پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ درجہ حرارت میں کمی سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔ لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔
موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور ،بالائی خیبرپختونخوا اوراسلام آباد میں بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے