سکردو: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ میجر محمد حسین کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد سکردو میں ادا کی گئی۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان، اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید پائلٹ میجر محمد حسین کو علی آباد قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پائلٹ سمیت 4 جوان شہید
خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر شہید سپاہی کے جسد خاکی کو منتقل کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس میں موجود پائلٹ میجر محمد حسین سمیت چار جوانوں سمیت فرض پر قربان ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں سپاہی عبد القدیر کا جسد خاکی سی ایم ایچ سکردو منتقل کرنے والا ہیلی کاپٹر تکنیکی وجوہات کی بنا پر حادثے کا شکار ہوا اور مکمل تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ میجر محمد حسین، کو پائلٹ میجر ایاز، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق شہید ہو گئے۔