کوہلو: سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں چھپایا گیا اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا

Published On 25 December,2020 04:57 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے کاہان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآم٘د کر لیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کاہان کے علاقے سوراف میں لیویز نے کاروائی کی ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز کھیتران نے کارروائی سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک اینٹی ائرکرافٹ گن بمعہ 68راونڈز 11 بارودی سرنگیں،دو عدد 82ایم ایم مارٹر راونڈز سات آر پی جی راونڈز،11فیوزاوردیگر مواد بھی شامل ہے ۔

ممتاز کھیتران نے مزید بتایا کہ شر پسند عناصر کی جانب سے چھپایا گیا یہ اسلحہ اور گولہ وبارود تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیاجاناتھا جس کے خلاف بروقت کاروائی نے ان کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے جو کہ سکیورٹی فورسز کی کامیابی ہے ۔