اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی سے نکالے گئے سینئر رہنماؤں کا اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں جے یو آئی کے ناراض رہنماء شریک ہیں۔ حافظ حسین احمد بر وقت کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر کوئٹہ سے فلائٹ لیکر اسلام آباد نہ پہنچ سکے۔ مولانا شیرانی، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک و دیگر دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔ جے یو آئی کے ناراض رہنماء شام 6 بجے پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے جے یو آئی نے مولانا شیرانی، مولانا گل نصیب، مولانا شجاع الملک اور حافظ حسین احمد کو پارٹی سے نکالا تھا۔