لاڑکانہ جلسے میں قومی اداروں پر تنقید قابل مذمت ہے: وفاقی وزراء

Published On 28 December,2020 03:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانا اپوزیشن کا واحد مقصد ہے، لاڑکانہ جلسے میں قومی اداروں پر تنقید قابل مذمت ہے، الیکشن چوری ہوا تو سیاسی مخالفین ثبوت لائیں، پی ڈی ایم بتائے استعفے کب دینے ہیں؟۔

شبلی فراز نے فیصل واوڈا، فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں بلوچستان کے شہدا سے متعلق کوئی زکر نہیں کیا گیا، لاڑکانہ جلسے میں قومی اداروں پر تنقید کی گئی، اپوزیشن کے کیسز میں آسانیاں ملیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا، اس گروہ کی ایک ہی نعرے کیلئے مہم جاری ہے، وہ ہے کرپشن بچاؤ، بینظیر بھٹو کے مزار پر ان کے دشمنوں کو بٹھایا گیا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر چچا ہیں، استعفے مریم نواز مانگ رہی ہیں، الیکشن چوری ہونے کے الزام لگائے، چوری کے ثبوت دو، دھاندلی ہوئی تو پھر الیکشن کمیشن کیوں نہیں گئے ؟ مریم نواز نے اقتدار کی بھوک میں رونا دھونا مچایا ہوا ہے، مریم نواز نے کونسی جدوجہد کی ہے کہ انہیں لیڈر مانا جائے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاناما میں مریم نواز بینی فشری اوونر تھیں، نالائق خاتون کو کالج سے نکالا گیا، معیشت پر گزشتہ روز آپ نے بڑی بڑی باتیں کیں، سینیٹ میں پیپلزپارٹی دوسری اکثریت لینے والی جماعت بننے جا رہی ہے، پیپلزپارٹی والے کیوں استعفے دیں گے ؟ ایک مولوی نے گزشتہ روز اداروں کیخلاف بات کی، کیا یہ مولانا کا ملک ہے جو چاہے وہ کریں گے، نہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
 

Advertisement