کراچی: (دنیا نیوز) وزیربحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم مردم شماری پراعتراض کر رہی ہے، اتحادی جماعتوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اپوزیشن کی کرپشن پکڑی گئی، یہ اپنی چوری بچانے کیلئےاکٹھے ہوگئے۔ مردم شماری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم مردم شماری پراعتراض کررہی ہے، ہمیں بھی نتائج پر تحفظات تھے، قبل ازوقت مردم شماری کرانےکی بھی تجویزدی گئی، ٹیکنالوجی کےاستعمال سے یہ بہتر ہوجائےگی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام تحفظات اور وعدوں کے باوجود کابینہ نے یک طرفہ طور پر مردم شماری کی منظوری دے دی۔ مردم شماری کی منظوری کے بعد سڑکوں پر آنے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم مردم شماری کے معاملے پر حکومت سے علیحدہ ہو سکتی ہے۔