اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری کی گڑھی خدابخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کی روح تڑپ اٹھی ہو گی، بھٹو کی وراثت پر قابض گروہ نے انکی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔
معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز اور نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے نے بی بی شہید کے جمہوری فلسفےکو تار تار کر دیا، جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثا کو حق نہ دیا وہ سندھ کے مظلوم عوام کوکیا انصاف دینگے۔ بی بی شہید کے خلاف کی جانے والی سیاہ کار یوں کے حوالے سے جعلی راجکماری نے معذرت بھی ضرور کی ہو گی۔
یقیناًبی بی شہیدکےخلاف کی جانےوالی سیاہ کار یوں کےحوالےسےاپنےچچااوروالدکی طرف سےقبرپرکھڑےہوکرجعلی راجکماری نےمعزرت بھی ضرور کی ہو گی۔بھٹو کےاصل وارث دربدر جبکہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کےخلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2020
واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ کا وفد نوڈیرو پہنچا ہے، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل بھی وفد میں موجود ہیں۔