اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا "اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی" کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے مہمان بن گئے۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔
مریم نواز کا لاڑکانہ جانا "اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی" کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے۔ یہ ان کی اصلیت ہے۔ یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 27, 2020
انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہیں۔