اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں نیشنل ڈائیلاگ ہو لیکن یہ باپ بیٹی ملک دشمن ایجنڈے پر ہیں، پیپلزپارٹی پر تمام مقدمات ان کے والد اور چچا نے بنائے، مولانا بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بننا چاہتے ہیں، ان کے استعفوں کو ٹھنڈ لگ گئی۔
معاون خصوصی شہباز گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر نے بے ہنگم پریس کانفرنس کی، جس پارٹی کو چور کہا اسی پارٹی کے فنکشن پر جا رہی ہیں، ان کے چچا نے کہا پیسے پھاڑ کر پیسے نکالوں گا، پہلے یہ کچھ اور کہ رہی تھیں، آج انہوں نے کہا الیکشن میں جانے سے متعلق پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، ان کے دو ارکان استعفیٰ دے کر غائب ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ مولانا نے ماضی میں سفارتخاتوں میں جا کر کہا مجھے بھی موقع دیں، بلاول ایک شو بوائے ہیں، فیصلے زرداری صاحب کر رہے ہیں، لاہور کے لوگوں نے مریم کو غیر متعلقہ کر دیا، ان کو مشورہ دیتا ہوں، آپ پہلے غور کرلیں کرنا کیا ہے؟۔