اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم قدم ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بنانے اور رقم بھجوانے میں تیزی آ رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی صورت میں قیمتی اثاثے کا شکر گزار ہوں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں کل تک 20 کروڑ ڈالر کے فنڈز بھیجے گئے، پہلے 76 دنوں میں 10 کروڑ ڈالر، اگلے 28 روز میں 10 کروڑ ڈالر آئے۔
I want to thank our great asset, Overseas Pakistanis. MashaAllah funds sent by them through #RoshanDigitalAccounts created by SBP crossed $200 mn yesterday. The pace is accelerating: first $100 mn came in 76 days & the next $100 mn came in only 28 days. https://t.co/sEe2wiOYrG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2020