اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی اے نے وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ کے نقشے کو منظور کر لیا۔ عمران خان نے 12 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی ادا کیا۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بنی گالہ کے گھر کا نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشن 2020ء کے تحت منظور کیا گیا۔ نقشہ منظور کروانے کے لیے عمران خان نے 12 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کیا۔
منظور شدہ نقشے میں وزیراعظم کے گھر میں 6 بیڈ روم، ڈرائنگ روم، ڈائنگ ہال، پلے روم، دفتر اور ریسیپشن بھی شامل ہے۔ نقشہ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے منظور کیا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ردعمل میں کہا ہے کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ، ‘’سلیکٹڈ’’ کا ریگولرائز کراتے جاؤ۔