اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمان نا صرف قانون سازی بلکہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم ہے، پارلیمان ملک کا سب سے بڑا آئینی فورم ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی پارلیمانی نظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے، عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آواز اٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے، پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔