لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے، جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں 'اٹ کھڑکے' کا وقت آگیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پوری قوم عقل سے عاری، اس ٹولے کے درمیان جلد جوتوں میں دال بٹتا دیکھے گی، استعفوں کا شوشا بھی ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے، اب یہ عناصر استعفے نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں، پچھتاوا ان کا مقدر بن چکا ہے، کرپشن کے بدنام زمانہ عناصر کو صرف رسوائی ملے گی، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔