کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کر دی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 11 کان کنوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کوئلہ کی کان کنی سیکٹر کے مزدوروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے اور تحفظ کو یقینی بنائے، وفاق یا بلوچستان کی حکومت متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت یقینی بنائے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔ بلاول نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے۔