کوئٹہ: (دنیا نیوز) سانحہ مچھ کے ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ لواحقین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام رہا، وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری وزیراعظم کی ہدایت پر رات گئے کوئٹہ پہنچے، جہاں انہوں نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دینے والوں کے ساتھ مذکرات کئے۔
مذاکرات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہے، دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعظم کے آنے تک میتوں کو دفن کرنے اور دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری دھرنے کے مقام سے واپس چلے گئے۔