اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کو تبدیل کر دیا گیا، محکمے کی جانب سے ان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کے بعد ایک اور اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی۔اسلام آباد کے آئی جی عامر ذوالفقار کو تبدیل کر دیا گیا۔عامر ذوالفقار آئی جی موٹروے پولیس بھی رہ چکے تھے۔قاضی جمیل الرحمن نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کر دئیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
قاضی جمیل الرحمان 22 ویں گریڈ کے آفیسر ہیں۔ قاضی جمیل الرحمان اس سے قبل خیبرپختونخوا میں خدمات انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ عامر ذوالفقار کی تبدیلی ایک ایسے واقعے میں کی گئی ہے جب 2 جنوری کو اسلام آباد میں 22 سال نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے قتل کر دیا تھا۔اسامہ قتل کیس میں پانچ ملزمان اس وقت زیر حراست ہیں۔