جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز: آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع

Published On 12 January,2021 02:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق صدر کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی گئی۔

عدالت نے آصف زرداری کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جس پر نیب اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے رضا مندی ظاہر کی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ وہ باتیں نہیں ہونی چاہئیں جو پہلے والے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس پر ہوتی رہیں، چیئرمین نیب نے اس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
 

Advertisement