اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کے تمام کیسز سماعت کے لئے مقرر کر دئیے۔ سابق صدر کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کے دو کیسز میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی سماعت 19 جنوری جبکہ ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی تین درخواستوں پر سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔