کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کو طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے سابق صدر زرداری کا میڈیکل چیک اپ اور مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کے والد کے دل کا نے ایک اہم ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر زرداری کے دل میں تین سٹنٹس ڈالے جا چکے ہیں جبکہ انہیں ’آئی سکیمک‘ نامی بیماری ہے۔ خیال رہے کہ اس بیماری کیں دل کو خون اور آکسیجن کی کافی مقدار مہیا نہیں ہوتی۔
بلند فشار خون اور ذیابیطس کے عارضوں کے علاوہ درخواست میں بتایا گیا کہ سابق صدر سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کے بھی مریض ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا تھا کہ کہ آصف زرداری کو ریڑھ کی ہڈی میں بھی ایک سے زیادہ (لمبر اور سرویکل سپونڈی لوسز جیسی) تکالیف ہیں۔ آصف علی زرداری کی درخواست کے مطابق انہیں جوڑوں کے درد کی بھی تکلیف ہے۔