اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، انہوں نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں، ریفرنس خارج کیا جائے۔
احتساب عدالت اس سے قبل آصف علی زرداری کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔