اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف نیب مقدمات کی کراچی منتقلی پررجسٹرار کے اعتراضات ختم کر دیئے۔ عدالت نے منتقلی کی درخواستیں 2 ہفتے میں اوپن کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے رجسٹرار کے اعتراضات کےخلاف اپیل کی ان چیمبر سماعت کی۔ آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔ عدالت نے آصف علی زرداری کےخلاف نیب مقدمات کی کراچی منتقلی کی درخواستیں 2 ہفتے میں اوپن کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں 4 ریفرنس زیرالتوا ہیں۔