لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک ماہ میں دوسری بار پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا، مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ گھر بیٹھ کر آپ کے عوام پر مظالم دیکھتے رہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جا رہی ہے۔
اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 15, 2021
مریم نواز کا کہنا تھا لپ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں!