بہاولپور: (دنیا نیوز) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ ضرور کرے گی، لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان موسم کی صورت حال دیکھ کر کریں گے۔
بہاولپور میں لاہور واپسی سے قبل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے استعفی نہ دیا تو 31 جنوری کو دیکھیں گے۔ وہ عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔ لانگ مارچ کا اعلان عوام کی سہولت دیکھ کر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور کی عوام نے میرا دل جیت لیا، ریلیاں بہاولپور کا کلچر نہیں، اس کے باوجود عوام نے خوش کردیا، بہاولپور کی عوام نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔