لاہور: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے کس ڈھٹائی سے عدالت پیش ہوتے ہیں، جو کہتے ہیں جیل ان کا دوسرا گھر ہے ان پر حیرت ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے گورنر ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیان پر بے بنیاد مقدمہ بنانے کی کوشش کی گئی، مجھ سے کوئی پوچھتا ہے کس بات کا مقدمہ تو میرے پاس جواب نہیں ہوتا، حیرت ہے ملک لوٹنے والے کس ڈھٹائی سے عدالت پیش ہوتے ہیں، جو کہتے ہیں جیل ہمارا دوسرا گھر ہے ان کی بات پر حیرت ہے، میرے خلاف مقدمہ کریمنل کورٹ لے جایا گیا، حق سچ کا بول بالا ہوگا۔