پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں جعلسازی روکنے کیلئے سافٹ وئیر تیار کرلیا

Published On 16 January,2021 03:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ الیکشن میں کون کس کو ووٹ دے گا ؟ سب پتہ چل جائے گا۔ تحریک انصاف سندھ نے سینیٹ الیکشن میں جعلسازی روکنے کیلئے سافٹ وئیر تیار کرلیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہر ایم پی اے کو مختلف ووٹنگ پیٹرن دیں گے، منفرد طریقہ کار سے غلط ووٹنگ کرنیوالوں کی نشاندہی کی جاسکے گی، یونیک ووٹنگ پیٹرن میں پولنگ ایجنٹ کا اہم کردار ہوگا، سافٹ وئیر تیار کرلیا گیا جلد ڈمنوسٹریشن کریں گے۔