براڈ شیٹ سے متعلق الزامات، شہزاد اکبر نے عظمی بخاری کو بھی نوٹس بھجوا دیا

Published On 14 January,2021 12:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) براڈ شیٹ سے متعلق الزامات پر شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کے بعد عظمی بخاری کو بھی ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ 14 دن میں معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ عظمی بخاری کی جانب سے شہزاد اکبر پر رشوت لینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، براڈ شیٹ معاملے پر کمیشن اور حصہ لینے کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے پر 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگیں، عظمی بخاری نے معافی نہ مانگی تو عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز بیرسٹر شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو ان کے بیان پر قانونی نوٹس بھجوایا تھا جس میں ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا متنازع بیان، مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے قانونی نوٹس بھجوا دیا

شہزاد اکبر نے بتایا کہ میرے وکلا نے مریم اورنگزیب کو توہین آمیز بیان پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ مریم اورنگزیب کو نوٹس میں کہا ہے کہ معافی مانگیں، وہ معافی نہیں مانگتیں تو پھر انھیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
 

Advertisement