شہباز شریف نے زرعی رقبوں پر رہائشی کالونیوں کی پالیسی اپنائی: فردوس عاشق

Published On 13 January,2021 11:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب پورے پاکستان کا فوڈ باسکٹ تھا، شہباز شریف نے زرعی رقبوں پر رہائشی کالونیوں کی پالیسی اپنائی۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب جیسے خوشحال زرعی معیشت کے حامل صوبے کو صنعتی صوبہ بنانے کے نام پر لوٹا گیا، نتیجہ یہ نکلا کہ اب ہمارا صوبہ نہ زرعی رہا نہ صنعتی، جعلی راجکماری بھی کہتی تھی اس کی کوئی جائیداد نہیں، پتہ چلا شہزادی کے نام پر ہزاروں ایکڑ زمین موجود ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کے کسانوں کی اپنے حقوق کے لیے حکومت سے لڑائی جاری ہے، وہ چھوٹا سا صوبہ پورے بھارت کے لئے خوراک پیدا کرتا ہے اور مختلف اجناس ایکسپورٹ بھی ہوتی ہیں مگر ہمارے لالچی اور خود غرض حکمرانوں نے صوبے کی زمینیں ہتھیا کر کسان کو بے حال اور پاکستانی پنجاب کو بنجر کر دیا۔
 

Advertisement