کوشش ہے ریلوے اثاثوں کی مدد سے ادارے کو خسارے سے نکالیں: اعظم سواتی

Published On 09 January,2021 03:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کوشش ہے ریلوے اثاثوں کی مدد سے ادارے کو خسارے سے نکالیں، آمدن نہ بڑھائی تو ریلوے کا حال بھی پاکستان سٹیل جیسا ہوگا، ریلوے کو منافع بخش بنائیں گے، دستیاب وسائل سے فریٹ ڈبل کریں گے۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میرا کوئی کاروبار نہیں، امریکا میں میرا تیل کا کاروبار ہے، وہاں سے پیسہ پاکستان لا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں مزدور برے حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ریلوے پولیس اہلکار پتھراؤ کے باوجود ڈٹے رہے اور ریلوے زمین کا قبضہ چھڑایا، ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، ریلوے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کسی ریلوے ملازم کو بحال نہیں کیا، ایک ملازم کو اس کی نااہلی پر معطل کیا ہے۔