سینیٹ میں سندھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہونگے ؟ فیصلہ ایم پی ایز ووٹنگ سے ہوگا

Published On 12 January,2021 02:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹر کون ہوگا، فیصلہ اراکین سندھ اسمبلی ووٹنگ کے زریعے کریں گے۔

 پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کے مطابق سندھ میں جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین تینوں کٹیگریز میں خواہشمند امیدواروں کے نام کے لیے پراسس آف الیمنیشن کیا جائے گا، اس طریقہ کار میں خواہشمند امیدواروں کے نام پر پی ٹی آئی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی ووٹ دیں گے، کم ووٹ پانے والے کا نام خارج کردیا جائے گا۔ اسی طرح آخر میں بچ جانے والے تین نام پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کو بھیجیں جائیں گے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا امیدوراوں کے حتمی نام کا فیصلیہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے پاس سندھ سے ٹیکنو کریٹ، جنرل اور خواتیں کی ایک ایک نشست ہے۔