لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کر رہے ہیں، کل کے شیر آج گیڈر بنے ہوئے ہیں، کرپشن کنگ کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو لوٹا اور باہر بھاگ گئے، یہ کہاں کی سیاست اور عوام کی خدمت ہے ؟ لوٹ مار کرنا اور اقامے لینا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی گھٹی میں پڑا ہوا ہے، ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کر کے اربوں کی لوٹ مار کی گئی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں عوام کی ضرورت کی بجائے مالی مفاد کو مد نظر رکھنے والا جعلی خادم اعلیٰ کی منی لانڈرنگ کی ہوشروبا داستانیں بچے بچے کی زبان پر ہیں۔