پی ٹی آئی کا پی پی اور نون لیگ کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ

Published On 15 January,2021 02:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مریم اور بلاول کی مثال چور مچائے شور والی ہے، دونوں جماعتوں کے خلاف غیر معمولی شواہد موجود ہیں۔

پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے۔

فرخ حبیب نے الزام عدائد کیا ہے کہ 19 جنوری کو پی ڈی ایم کا احتجاج پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف الیکشن کمیشن میں تحقیقات رکوانے کے لیے ہے، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو فارن فنڈنگ کیس میں 18 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔
 

Advertisement