الیکشن کمیشن: تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی آج سے روزانہ سماعت ہوگی

Last Updated On 26 November,2019 09:45 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت آج سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے، دونوں پارٹیوں کے عہدیداروں کو بھی آج طلب کیا گیا ہے۔

دریں اثنا مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے حکومت غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے ،معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ لگایا گیا ہے۔
 

Advertisement