اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا بابر اعوان کے ساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے خود منی لانڈرنگ کی اور اس کے ذریعے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا۔
بابر اعوان نے وزیراعظم کو کیس سے متعلق قانونی اور آئینی نکات پر بریفنگ دی۔ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں سارا مالی حساب کتاب جمع کروا چکی ہے۔ پارٹی کے کھاتوں کا مسلسل آڈٹ بھی کروایا جاتا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو وزیراعظم اپنے خرچے پر گھر میں رہتا ہے، اسے بیرونی فنڈنگ کی ضرورت نہیں، بیرونی فنڈنگ کی ضرورت فالودے والے اور جعلی اکاؤنٹس رکھنے والوں کی تھی۔