پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس، سلیم مانڈوی والا 4 فروری کو طلب

Published On 19 January,2021 03:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کے خلاف پلاٹس الاٹمنٹ کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا، عدالت نے دونوں کو 4 فروری کو طلب کرلیا۔

نیب ریفرنس کے مطابق کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں سلیم مانڈوی والا نے سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کی جبکہ اعجاز ہارون نے پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کی جس کے بدلے انہیں جعلی اکاؤنٹس سے بھاری رقوم ملیں۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کو 14 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس سے وصول ہوئے۔
 

Advertisement