پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

Published On 21 January,2021 05:45 pm

اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

لاہور: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔

رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت،لہہ منفی 13،سکردو منفی11،گوپس ،استورمنفی10 ،اننت ناگ منفی 9،سری نگر منفی 7،بگروٹ، کالام ،گلگت منفی6،ہنزہ،پلوامہ اوربارہ مولہ میں منفی 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

 

Advertisement