اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو متنازعہ بنانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پسند کے جج لگانا اپوزیشن کی عدات رہی ہے، ان کو کوئی شرم اور حیا نہیں ہے۔
شبلی فراز کا دنیا نیوز کے پروگرام ‘’اختلافی نوٹ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے گناہوں کا حساب دینے کے بجائے جان بوجھ کر معاملے کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ اس معاملے میں کس کا نام سامنے آئے گا؟ حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اہم مسئلہ اپنی جگہ پر رہتا اور دوسری غیر ضروری باتوں پر بحث ہوتی ہے۔ جو ثبوت اور کردار سامنے آئیں گے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس کا نام سامنے آئے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر اس معاملے کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ یہ تو ہمیشہ سے ان کی عادت رہی ہے کہ اپنی پسند کے ججز چاہیں۔ اپوزیشن بجائے اس کہ اپنے گناہوں کا جواب دے۔