لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں رات گئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
خوفناک حادثہ بھاٹی چوک کے قریب گورا قبرستان کے سامنے پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر دے ماری۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں خاندان کے دو افراد اور ایک ملازم تھا، متوفین بھاٹی گیٹ اور اسلام پورہ کے رہائشی تھے، جاں بحق ہونے والوں میں عمر، زاہد اور علی شامل ہیں۔