'نوازشریف کیساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں'

Published On 24 January,2021 03:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک قانون طاقت ور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ نوازشریف کیساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کھرکھر پیلس پر انتظامیہ کے آپریشن کےخلاف اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، نواز شریف کے ساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر ظلم کا حساب ہوگا، ‏کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نہ پیچھے ہٹے نہ ہی نواز شریف سے بےوفائی کی۔ کھوکھر برادران کے لئے شاباش ہے۔
 

Advertisement