اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہونگے، بلاول پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں، اس لیے نہیں آئے، مولانا کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔
ادھر پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت جاری ہے۔ جس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف و دیگر شریک ہیں۔
اجلاس میں اے این پی سے ذاہد خان، قومی وطن پارٹی سے سکندر شیر پاؤ، ہاشم بابر، بی این پی مینگل سے جہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ، جے یو ائی سے مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی شریک ہیں۔ نیشنل پارٹی سے میر کبیر، مرکزی جماعت اہلحدیث سے شفیق پسروری، پی کے میپ سے عثمان کاکڑ اجلاس میں موجود ہیں۔
اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہرہ کو حتمی شکل دی جائے گی، لانگ مارچ پر بھی تفصیلی مشاورت ہوگی۔ فروری میں ہونے والے مظاہروں کو اسٹیئرنگ کمیٹی میں حتمی شکل دی جائے گی۔ اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں زیر بحث ہوگا۔