کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے پر جیالے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواستوں کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے نثار کھوڑو کی تین کیسز میں ضمانت میں توسیع کر دی۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو 17 مارچ تک پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسیکیورٹر نے کہا نثار کھوڑو کیخلاف انکوائری آخری سٹیج پر ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر پیشرفت رپورٹ پیش کر دیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔