پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں ‌کی گنتی جاری

Published On 18 January,2021 09:24 am

عمرکورٹ: (دنیا نیوز) عمر کوٹ پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں‌کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے.

عمر کوٹ پی ایس 52 میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 128 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے، جن میں سے 50 انتہائی حساس اور 40 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کی گئی تھی ۔ حلقے میں ووٹوں کی کل تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 35 ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔