وزیر زراعت سندھ کا پٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی حکومت کیخلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

Published On 18 January,2021 01:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں حالیہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سندھ کے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وفاقی حکومت کے خلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اسماعیل راہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 6 ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا کر کے حکومت نے 13 کھرب روپے کمائے، اربوں روپے براڈ شیٹ مقدمہ پر لگانے کی وجہ سے ایک مہینے میں پٹرول دو مرتبہ مہنگا کیا گیا، عوام پر تیل کے نرخوں کی مد میں ماہانہ 82 ارب 16کروڑ جبکہ سالانہ891 ارب کا بوجھ ڈالاجارہا ہے، 30 روپے لیوی کو ٹیکسز میں شامل کرنے کے باعث پٹرول مہنگا ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو این آر او دیا گیا، عمران نیازی کے سیاہ کارنامے عوام کو پتا لگ چکے ہیں، تمام ادارے خسارے میں ہیں لیکن وزیرا عظم کے اے ٹی ایمز مزے کر رہے ہیں، عوام کو بہت جلد اس سلیکٹڈ سے چھٹکارا ملنے والا ہے۔
 

Advertisement