کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے سینیٹ ٹکٹوں کے فیصلوں کے لئے پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی منظوری کے بعد بورڈ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق بورڈ میں فریال تالپور، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی رہنما سید نیر بخاری، فرحت اللہ بابر بھی بورڈ کے ممبر نامزد کر دیئے گئے ہیں، تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی عہدے کے لحاظ سے بورڈ میں شامل ہوں گے۔ پارلیمانی بورڈ سینٹ کے لئے پارٹی امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لیکر ٹکٹ کا حتمی فیصلے کرے گا۔