'قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام، سینیٹ الیکشن کیلئے آرڈیننس سمجھ سے باہر ہے'

Published On 08 February,2021 03:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، سینیٹ الیکشن کیلئے آرڈیننس سمجھ سے باہر ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کیا سینیٹ الیکشن سے قبل اس طرح کی ترمیم لانا درست ہے ؟ اگر اس طرح کی قانون سازی کرنی ہی تھی تو ایک سال قبل کر لیتے، نیب کو سمجھنا چاہییے کہ ملک میں کاروبار کیسے ہوتا ہے، نیب اس لیے بنائی گئی تھی کہ کاروباری شخصیات کے ساتھ پلی بار گین کرے ؟۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 30 ہزار ممبران کے ساتھ لاہور چیمبر پاکستان کا سب سے بڑا چیمبر ہے، جتنی سہولیات لاہور چیمبر میں دی جا رہی ہیں اور کسی بھی چیمبر میں نہیں، ملائیشیا میں ایک ایسا فنڈ ہے جو بنایا ہی کاروباری شخصیات کو پیسے واپس دینے کیلئے، لاہور چیمبر پاکستان میں بھی اس طرح کا فنڈ بنانے کیلئے حکومت سے بات کرے، اس معاملے پر لاہور چیمبر کی مکمل حمایت کروں گا۔
 

Advertisement