راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا، جہاں چیف آف لاجسٹک سٹاف اور کوارٹر ماسٹر جنرل نے ان کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے اعلیٰ معیار کی سہولیات، خدمات دینے کے عزم اور مختلف اقسام کے اسلحہ کی مقامی طور پر تیاری کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مینٹی نینس پروگرام کی بھی تعریف کی۔