اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 31 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہزار307 ہو گئی۔ ایک ہزار 404 نئے مریض سامنے آ گئے۔
کورونا کا پھیلاو جاری، ملک بھر میں ایک ہزار 702 مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 34 ہزار 475 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 404 افراد میں وائرس کی تصدیق سے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 29 ہو گئی، ملک بھر میں اب بھی کورونا کے 25 ہزار 635 ایکٹو کیسز ہیں۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 84 لاکھ 34 ہزار 98 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 833، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 778، اسلام آباد میں 42 ہزار 590 ، بلوچستان میں 18 ہزار 929، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 اور آزاد کشمیر میں 9 ہزار 448 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 387 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے جبکہ وبا سے چھٹکارا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 87 ہو چکی ہے۔