پشاور: تحریک انصاف کے اراکین کو خوش کرنے کیلئے وزیراعلیٰ کی نوازشیں

Published On 19 February,2021 04:53 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سینیٹ انتخابات سے قبل اراکین اسمبلی پر نوازشات شروع، تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو خوش کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے نوازشیں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز اور فوکل پرسن بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے مین رکن اسمبلی رنگیز خان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اور آصف خان کو وزیراعلیٰ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ آصف خان پشاور بحالی منصوبہ ومیگا پراجیکٹس کے فوکل پرسن ہونگے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید اراکین اسمبلی کو بھی پارلیمانی سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

Advertisement