ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور لندن میں انتقال کر گئے

Published On 19 February,2021 02:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور لندن میں انتقال کر گئے۔ محمد انور بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔

محمد انور لندن کے مقامی ہسپتال میں گزشتہ تین دن سے زیر علاج تھے۔ محمد انور نے لندن میں موجود پراپرٹی کے معاملے پر ایم کیو ایم چھوڑ دی تھی۔ محمد انور نے بیوہ اور 3 بچے سوگورا چھوڑے ہیں۔