جاتی امرا میں اراضی خریدنے کا معاملہ، نیب نے مریم نواز کو طلب کر لیا

Published On 24 February,2021 12:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو 2 مارچ کو طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کو 1936 کنال اراضی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق رائیونڈ جاتی امرا میں ہزاروں کنال اراضی کو جعل سازی سے حاصل کرنے کا الزام ہے۔ کیس میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کے نام بھی شامل ہیں۔ الزام ہے کہ شریف خاندان نے اپنے اثرو رسوخ سے 2013 میں ہزاروں کنال اراضی کو زرعی رقبہ ڈکلئیر کروایا۔ کیس میں سابق ڈی سی لاہور نورالامین مینگل، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور دیگر افسران سے بھی تحقیقات کی گئیں۔

 یاد رہے اس سے قبل جاتی امرا میں اراضی خریدنے کے معاملے میں نیب لاہور نے مریم نواز کو طلب کیا تھا تاہم وہ ایک گھنٹہ نیب آفس کے باہر انتظار کے بعد واپس چلی گئیں تھیں۔ کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد جب مریم نیب آفس پہنچیں تو آفس کا گیٹ بند تھا اور مریم نواز کو اندر جانے نہیں دیا گیا تھا۔

 

Advertisement